آسام میں بی جے پی کو روکنا ہے تو تھرڈ فرنٹ کی تشکیل ضروری: بدر الدین اجمل

گوہاٹی: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ(اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ بدر الدین اجمل نے کہا ہے کہ اگر آسام میں بی جے پی کو حکومت سازی سے روکنا ہے تو کانگریس،آسام گن پریشد، بی پی ایف اور خود ان کی پارٹی اور دیگر پر مشتمل سیکولر فرنٹ تشکیل دیا جانا چاہئے۔انہوں نے یہ تجویز تک پیش کر دی کہ بی جے پی سے اشتراک کرنے والے اے جی پی کے سربراہ کوریاست کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔
اجمل نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو ایک انٹروی میں کہا کہ ان تمام پارٹیوں کو اتحاد کر کے تھرڈ فرنٹ الائنس تشکیل دینا پڑے گا کیونکہ بی جے پیءکی پیش قدمی کو روکنے اور آسام ا ور اس کے عوام کو بچانے کا واحد علاج تھرڈ فرنٹ کا قیام ہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کو کم ا زکم30سیٹیں ملنا متوقع ہیں اور آئندہ حکومت سازی میں ان کی پارٹی کا ایک اہم رول رہے گا۔عا م طور پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ آئندہ حکومت سازی میں بدر الدین اجمل کی ہی پارٹی بادشاہ گر کا کردار ادا کرے گی۔

Title: ajmal for third front of secular parties to check bjp | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply