سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹرکا قومی سلامتی مشیر پر الزام

نئی دہلی:ایک انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق سپریم کورٹ میں داخل کردہ پٹیشن میں سی بی آئی کے جائنٹ ڈائریکٹر ایم کے سنہا نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی سلامتی مشیر اجیت دووال نے سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش آستھانہ کے خلاف تحقیقات میں دخل اندازی کی تھی ۔

حتیٰ کہ ایسی صورت حال پیدا کر دی تھی کہ استھانہ کی رہائش گاہ کی تلاشی لینا بھی مشکل ہو گیا تھا۔سنہا نے ، جو آستھانہ کے خلاف رشوت کیس کی تحقیقات کر رہے تھے اور اکتوبر میں وسیع پیمانے پر تبادلہ کیے جانے والے افسران میں شامل تھے،الزام لگایا کہ اس کیس میں جو دو بچولیے ملوث تھے وہ دوول کے قریبی تھے۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ اس کیس میں عرضی گذار تاجر سانا ستیش بابو نے انہیں بتایا تھا کہ مرکزی وزیر مملکت کوئلہ و معدنیات ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری نے سی بی آئی سے وابستہ کئی معاملات میں مدد کے لیے سیکڑوں کروڑ روپے کی رشوت دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajit doval interfered in asthana probe stalled searches cbi joint director to sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment