اجے سنگھ مدھیہ پردیش اسمبلی میں کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد مقرر

بھوپال:سینئر کانگریس رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اجے سنگھ کو ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈرکے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی اعلی کمان نے مسٹر سنگھ کو قانون ساز پارٹی کا قائد بنانے کے فیصلہ پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔حال ہی میں یہاں کانگریس اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں متفقہ طورپرمنظور تجویز میں اپوزیشن کے لیڈر کے انتخاب کےلئے کانگریس اعلیٰ کمان کو اختیار دیا گیا تھا۔ اس درمیان ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے تیسرے دن آج سینئر کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر گووند سنگھ نے ایوان کو اس بات کی اطلاع دی کہ مسٹر اجے سنگھ اپوزیشن لیڈر بنائے گئے ہیں۔
مسٹر ستیہ دیو کٹارے کے انتقال کے بعد سے ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ کافی وقت سے خالی تھا۔ سال 2018 کے آخر میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر یہ تقرری کافی اہم سمجھیجا رہی ہے۔ مسٹر سنگھ مرحوم سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارجن سنگھ کے بیٹے ہیں اور وہ اپوزیشن لیڈر کی اہم ذمہ داری پہلے بھی ادا کر چکے ہیں۔ کئی بار ممبر اسمبلی منتخب ہونے کے ساتھ ہی مسٹر سنگھ دگ وجے سنگھ حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ کل ہی دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کے تمام سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں ریاستی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اس مظاہرے کے دوران سینئر لیڈر کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ، جیوترادتیہ سندھیا، موہن پرکاش، ارون یادو، اجے سنگھ، سریش پچوری اور دیگر رہنما، رکن اسمبلی، عہدیداران اور کارکنوں نے گرفتاریاں دی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay singh appointed leader of opposition in mp assembly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply