ایم سی ڈی انتخابات میں شکست کے بعد دہلی کانگریس صدراجے ماکن مستعفی

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کے صدر اجے ماکن نے تینوں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ملی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آج اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔ مسٹر ماکن نے انتخابات کے رجحانات کے فوراً بعد اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دیر بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنا استعفی سونپ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک برس تک وہ پارٹی میں عام کارکن کی طرح کام کریں گے اور کوئی بھی عہدہ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں پارٹی کو اچھا ووٹ ملا ہے اور کارکنوں نے جیت کے لئے سخت محنت کی ہے۔ مسٹر ماکن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے صدر کے عہدے سے استعفی دینے کا قطعی فیصلہ کر لیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay maken resigns as delhi congress chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply