کانگریس لیڈر نے مجھے نیچ کہہ کر پورے گجرات کو گالی دی ہے: وزیر اعظم مودی

بھابرا: وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز کانگریس کے لیڈر منی شنکر ایر کے ان کے لیے استعمال کیے گئے لفظ ”نیچ“ پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سارے سماج کو گالی دینے سے تعبیر کیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے اسے منی شنکر ایر کی بھیانک غلطی تسلیم کرتے ہوئے پارٹی سے ان کی معطلی اور منی شنکر ایر کی جانب سے کانگریس کے متوقع صدر راہل گاندھی کے کہنے پر معافی مانگ لیے جانے کے بعد بھی گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران مسڑ مودی نے اس کا خاص طور پر ذکرکیا اور بھابر میں ایک عوامی جلسہ میں انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈرانہیں نیچ کہہ کر صرف انہیں ہی نہیں بلکہ پورے گجرات اور ملک کے سبھی سماج کے لوگوں کو گالی دی ہے۔
مودی نے منی شنکر کی کانگریس سے معطلی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ جب ایر نے پاکسان جاکر انہیں راستے سے ہٹانے والا بیان دیا تھا تو اس کے بعد سے اب تک کانگریس اس بات کو کیوں دبا کر خاموش بیٹھی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aiyars neech remark epeople of gujarat would answer the congress suitably modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply