ایر انڈیا نے شیو سینا ممبر پارلیمنٹ گائکواڑ پر عائد پابندی اٹھا لی

Air India relents under pressure, lifts ban on Shiv Sena MP Ravindra Gaikwad
نئی دہلی:سرکاری طیارہ سروس کمپنی ایئر انڈیا نے شیوسینا کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ رویندر گایکواڑ کے خلاف اپنی فلائٹوں میں سفر پر دو ہفتے قبل لگائی گئی پابندی ختم کردی ہے۔15روز تک پابندی کے بعد آخر کار گائیکواڑ کو بذریعہ طیارہ کہیں بھی آنے جانے کی آزادی حاصل ہو گئی ۔ وضح رہے کہ گذشتہ دنوں پابندی کے باعث انہوں نے ممبئی سے دہلی تک کا سفر بذریعہ کار کیا تھا۔
ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزارت شہری ہوا بازی کی ہدایت پر ایئر انڈیا نے فوری اثر سے پابندی ہٹا لی ہے ۔ مسٹررویندر گایکواڑ پر 23 مارچ کو ایئر انڈیا کے ایک 60 سالہ اسٹاف کو جوتے سے پیٹنے کا الزام ہے۔وہ خود ایک ٹیلی ویژن چینل پر یہ بات قبول کر چکے ہیں۔ اس معاملے میں ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جا چکی ہے۔ اپنے اسٹاف کے ساتھ بد سلوکی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کے بعد 24 مارچ کو ایئر انڈیا اور چھ دیگر ہوائی جہاز سروس کمپنیوں نے ان پر پابندی لگا دی تھی۔