ایئر انڈیاکے102مسافر بال بال بچے

کوچی: ابوظبی سے آنے والے ایئر انڈیا کے ایک طیاے میں سوار 102 مسافر آج صبح اس وقت بال بال بچ گئے جب طیارہ کوچی ہوائی اڈے پر اترنے کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔ ہوائی اڈہ کے ذرائع نے بتایا کہ جہاز کا پچھلا پہیہ ایک نالے میں پھنس گیا۔ اس وقت ہوائی جہاز ایپرن کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اس واقعہ میں مسافر یا عملے کے کسی رکن کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تمام مسافروں کو ہنگامی سیڑھی کی مدد سے نکال لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس واقعے کی وجہ سے طیاروں کی آمد و رفت غیر متاثر رہی۔ طیارے حسب پروگرام پرواز کرتے اور لینڈ کرتے رہے۔ یہ حادثہ 0240 بجے واقع ہوا۔ واقعہ کی اطلاع شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل کو ے دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air india plane rolls into drain at kochi airport 102 on board evacuated in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply