احمد آباد سے لندن جانے والے ایر انڈیا کے طیارے سے پرندہ ٹکرایا

نئی دہلی: ایئر انڈیا کا احمد آباد سے لندن جا نے والا ایک ہوائی جہاز سے بدھ کو پرندہ کے ٹکرانے سے ہوائی جہاز کا اگلا حصہ (نوج) اور روڈوم نظام تباہ ہوگیا۔ لیکن پائلٹ طیارہ کو مقامی وقت پونے گیارہ بجے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارنے میںکامیاب ہو گیا۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر 171 نے کل صبح سات بجے احمد آباد سے لندن ہوتے ہوئے امریکہ کے نیویارک کے لئے پرواز بھری تھی۔ راستے میں ایک پرندہ کے ٹکرانے سے اس کا اگلا حصہ اور روڈوم کونقصان پہنچا۔
تاہم، ہوائی جہاز کو مقامی وقت کے مطابق 10.40 بجے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر محفوظ اتار لیا گیا۔ حادثے کی وجہ طیارے کی لندن سے نیویارک کی پرواز منسوخ کرنی پڑی اور مسافروں کو متبادل انتظام کے ذریعے نیویارک بھیجا گیا۔ نیویارک سے لندن آنے والی پرواز بھی منسوخ کرنی پڑی۔ ترجمان نے بتایا کہ لندن میں ہوائی جہاز کی مرمت کی جا رہی ہے اور انجینئرنگ ٹیم کا خیال ہے کہ لندن سے احمد آباد جانے والی اگلی پرواز کے لئے ہوائی جہاز تیار ہو جائے گا۔ جب تک طیارہ تیار نہیں ہوتا ہے لندن سے احمد آباد جانے والے مسافروں کو ممبئی کی پرواز میں بھیجا جائے گا جہاں سے بعد میں انہیں احمد آباد بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air india flight grounded safely at london airport after bird hit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply