اترپردیش کے الہٰ آباد میں فضائیہ کا چیتک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار

نئی دہلی:ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک چیتک ہیلی کاپٹر آج اتر پردیش کے الہٰ آباد کے نزدیک بامرولی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گیا۔
خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا اور الہٰ آباد میں بامرولی کے نزدیک اس میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد پائلٹ نے اسے اتارنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی اور ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔
تاہم دونوں پائلٹ کیبن سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ حادثے کے اسبا ب کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air forces chetak helicopter crash lands in allahabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply