ہندوستانی فضائیہ دہلی میں نیا اَیرواسپیس میوزیم تعمیر کرائے گی

نئی دہلی: دہلی میں جلد ہی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک وسیع اراضی پر نیا اَیرواسپیس میوزیم تعمیر کیا جائے گا، جو ملک کی مالامال ہوابازی کی تاریخ بیان کرے گا۔ مذکورہ نیا اَیرواسپیس میوزیم نہ صرف ہندوستانی فضائیہ کی زریں روایات کا امین ہوگا بلکہ یہ میوزیم ہندوستان کے مالا مال فضائی ورثے کے تئیں عوام الناس میں بیداری پھیلانے کا بھی باعث ہوگا۔ ہندوستانی فضائیہ کو امید ہے کہ یہ میوزیم ایک مقبول عام سیاحتی مرکز بن جائے گا اور ہندوستان کی راجدھانی میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرلے گا۔
نئے ہندوستانی فضائیہ کے مذکورہ اَیرواسپیس میوزیم کے قیام کی تجویز کو وزارت دفاع نے اپنی منظوری دی تھی اور اس سلسلے میں تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پر حتمی مالی منظوری حاصل ہونے کا انتظار ہے۔ اس منظوری کے ملنے فوراً بعد ہی نیا میوزیم سیاحوں کیلئے تین سے پانچ برس کے عرصے میں بن کر تیار ہوجائے گا۔ مذکورہ میوزیم 43 ایکٹر رقبے پر احاطہ کرے گا اور اس کے تحت وسیع پیمانے پر بڑے طیاروں اور فضا میں پرواز کرنے کے انداز کے حامل طیاروں سمیت اِنڈور اور آؤٹ ڈور ڈسپلے کا انتظام ہوگا اور جگہ جگہ پر خوبصورت پینٹنگیں زریں عہد کی تاریخ بیان کریں گی۔ بچوں کیلئے یہاں ایک علیحدہ شعبہ ہوگا، میوزیم کے اس حصے میں بچے ،یہاں نمائش کیلئے رکھے گئے طیاروں کے کاک پیٹ میں داخل ہوسکیں گے اور ایسا محسوس کریں گے کہ جیسے وہ خود ہوائی جہاز اڑارہے ہیں۔
ویڈیو گرافی کا بھی انتظام ہوگا۔ منصوبے کے مطابق داخلی ڈسپلے تاریخ سیکشن کے بھی حامل ہوں گے جن میں ہندوستانی فضائیہ کے تمام اسکوائڈرنس کی تاریخ کی جھلک فراہم کرائی جائے گی اور پرواز کے شعبے میں معروف ہستیوں، بڑی مہمات اور ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ لڑی گئیں جنگوں کی جھلک بھی پیش کی جائے گی۔ تاریخ کے علاوہ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے وقت ضرورت انجام دئیے جانے والے انسانی امداد اور آفات ارض وسماں کے دوران انجام دئے جانے والے ریلیف آپریشنوں کی تفصیلات اور جھلک بھی دستیاب ہوگی۔ فی الحال ہندوستانی فضائیہ کا ایک میوزیم ایئرفورس اسٹیشن پالم کے ٹیکنیکل ایئریا کے نزدیک واقع ہے، جو 1976 میں قائم کیا گیا تھا اور یہاں اوسطاً 500 سیاح روز آتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air force to build new aerospace museum in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply