دہلی و نواح میں کہرے کے باعث فضائی ، ریل و سڑک ٹریفک پھر بری طرح متاثر

نئی دہلی:دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کی صبح بھی کہراچھایا رہا جس کی وجہ سے فضائی اور ریل ٹریفک متاثر رہا۔ کہرے کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کی صبح9 بین الاقوامی اور 15 گھریلو پروازیں متاثر ہوئیں۔ شدید کہرے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک بھی خاصا متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے 67 ٹرینیں کئی گھنٹوں کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ 30 ریل گاڑیوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی اور دو ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔ تاہم بہت زیادہ سردی نہیں تھی اور دھوپ جلدی نکلنے سے کئی علاقوں میں کہرا جلدی چھٹ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air and train services disrupted again due to fog in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply