اب یو پی میں مجلس اتحاد ال مسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کی تقریروں کا ویڈیو رتھ نکلے گا

لکھنؤ: اترپردیش میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے تشہیر کے لئے ایک ویڈیو رتھ تیار کیا ہے جس کے ذریعہ ریاست کے مختلف علاقوں میں پارٹی صدر اسد الدین اویسی کی تقاریر کو دکھایا جائے گا۔
پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی نے آج یہاں بتایا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی پہلے ہی تقریبا 40 امیدواروں کو منتخب کر چکی ہے جبکہ 55 دیگر کو منتخب کیا جانا ہے۔ ویڈیو رتھ ان اسمبلی حلقوں میں گھومے گا جہاں پارٹی نے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ ویڈیو رتھ کے ذریعے اسد الدین اویسی سمیت دیگر رہنماؤں کی تقاریر کو دکھایا جائے گا۔
ویڈیو رتھ کو اگلے ماہ عوام کے درمیان اتارے جانے کی امید ہے۔مسٹر علی نے بتایا کہ پارٹی کے اسمبلی انتخابات انچارج کو اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ توجہ دینے کی ہدایات دی گئی ہیں جہاں کاپارٹی کے سینئر لیڈر وقفہ وقفہ سے دورہ کریں گے۔
دلت مسلم اتحاد کے ایجنڈے پر کام کر رہی اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے اس سے پہلے اتر پردیش کے انتخابات میں “جے بھیم جے میم” نعرے کے ساتھ عوام کے درمیان جانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا یہ فارمولا اگر کامیاب ہوتا ہے تو ریاست کی دو مضبوط جماعتوں ایس پی اور بی ایس پی کو نقصان ہونا طے ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aimim of owaisi to launch video raths next month for up polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply