ہندوستان پاک مقبوضہ کشمیر کے اسامہ کو میڈیکل ویزا جاری کرے گی:سشما سوراج

نئی دہلی: حکومت ہند نے پاک مقبوضہ کشمیر کے شہری24سالہ اسامہ علی کو جو علاج کی غرض سے دہلی آنا چاہتا ہے میڈیکل ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سشما سوراج نے آج زور دے کر کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) ہندستان کا ”اٹوٹ حصہ“ ہے اور بیمار نوجوان کو پاکستانی حکومت کی سفارش کے بغیر ہی ویزا دے دیا جائے گا۔ حالانکہ پاکستانی وزیراعظم کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے اس ضمن میں ضروری خانہ پری کرتے ہوئے حکومت ہند کو کوئی سفارشی مکتوب ارسال نہیں کیاہے۔ تاہم مسز سوراج نے ٹوئیٹ کیا ’ پی او کے‘ ہندستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ پاکستان نے اس پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے ہم اسے ویزا دے رہے ہیں اس کے لئے کسی سفارشی مکتوب کی ضرورت نہیں ہے۔
میڈیا کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کے رہنے والے اسامہ علی کے جگر میں ٹیومر ہے، اسے علاج کے لئے دہلی آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وہ ساکیت کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کرانا چاہتا ہے۔ چونکہ مسٹر عزیز نے ہندستانی ہائی کمیشن (اسلام آباد) کو ضروری مراسلہ ارسال نہیں کیا تھا اس لیے علی کی ہندوستان آمد مشکل دکھائی دے رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندستان، عموماً پاکستانی، جو علاج کے لئے ہندستان آنے کے خواہشمند مریضوں کو ویزا دینے میں فراخدلی سے کام لیتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ailing pok resident to get visa sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply