تمل ناڈو اور بنگال میں حکمراں جماعتوں کی واپسی،آسام اور کیرل سے کانگریس کا اخراج

نئی دہلی:پانچ اسمبلیوں کا 4اپریل سے شروع ہونے والا 43روزہ انتخابی عمل آج19مئی کو تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں حکمراں جماعتوں کی واپسی ، آسام کی تاریخ میں پہلی بار ایوان اقتدار میں میں بی جے پی کے داخلہ اور کیرل سے کانگریس قیادت والے اتحاد کی پسپائی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
آسام اور تمل ناڈو کے نتائج اس لیے قابل ذکر ہیں کہ آسام میں کانگریس کے15سالہ دور حکومت کا خاتمہ کر کے بی جے پی پہلی بار کسی شمال مشرقی ریاست کے ایوان اقتدار میں داخل ہوئی اورتمل ناڈو میں 30سال کے وقفہ کے بعد پہلی بار کوئی وزیر اعلیٰ لگاتار دوسری بار بر سر اقتدار آیا ہے۔اناڈ ی ایم کے سربراہ جے للتا لگاتار دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہو رہی ہیں۔دوسری جانب بی جے پی اپنے حلیفوں آسام گن پریشد کے ساتھ حکومت بنا رہی ہے۔
ابھی اگرچہ مکمل نتائج نہیں آئے ہیں لیکن بی جے پی کو قطعی اکژیت کی دہلیز پر پہنچتا دیکھنے کے بعد کانگریس کے وزیر اعلیٰ ترن گوگوئی نے خود کو رخصت پذیر تسلیم کر کے بی جے پی اور اس کے وزارت اعلیٰ کے امیدوارسربانند سونووال کو مبارکباد دی۔
آسام میں کانگریس سے زیادہ سیٹیں پانے کا دعویٰ کر کے بادشاہ گر کا کردار کرنے کا دعویٰ حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھنے والے بدرالدین اجمل کی پارٹی آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک جو ایک موقع پر تیسری پوزیشن پر دکھائی دے رہی تھی ایکدوم چوتھی پوزیشن پر جاگری۔
کیونکہ آسام گن پریشدنے تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس نے تمام قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے ایوان اقتدار سے بے دخل ہونے سے انکار کر دیا اور کم و بیش دو تہائی اکثریت کے ساتھ اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔کیرل میں کئی مہینے کی انتخابی مہم کا پھل بایاں محاذ کو اس شکل میں ملا کہ اس نے کانگریس قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ کو قصر اقتدار سے باہر نکال دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aiadmk tmc victorious in tamil nadu west bengal bjp grabs power in assam congress decimated in kerala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply