گرفتار مشتبہ داعشی انتہاپسند بی جے پی لیڈروں کے قائم کردہ اسپتال میں ملازمت کرتا تھا: احمد پٹیل

جانبوسر: گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے اس بیان پر کہ کانگریس لیڈر اور گجرات سے راجیہ سبھا کے ممبر احمد پٹیل کے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) سے تعلقات ہیں ، سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دہشت گردی کی بات کر رہی ہے۔
پٹیل نے آنجہانی وزراءاعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے باعث سب سے زیادہ تکلیف کانگریس نے سہی ہے۔انہوں نے یہاں ایک انتخابی جلسہ میں، جس سے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی خطاب کیا، کہا کہ ہمیں قوم پرستی پر بی جے پی سے درس لینے کی ضروت نہیں ہے۔وہ خود پر دھیان دیں۔
پٹیل نے کہا کہ ان پر بہتان تراشی کے لیے اتنا نیچے گرنا ایک وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتا۔احمد پٹیل نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) کے ہاتھوں گرفتار ایک مشتبہ داعش انتہاپسند بی جے پی لیڈروں کے قائم کردہ کئیر ہاسپٹل میں کام کرتا تھا جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ahmed patel says youth with islamic state ties worked at hospital inaugurated by pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply