میں خوش ہوں کہ مجھے نشانہ بنایا گیا اور بنایا جاتا رہتا ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی:اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے میں ان کے ایک قریبیدوست کے رول ہونے کے الزامات پرکانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ”خوش ہیں کہ مجھے نشانہ بنایا گیا اور میں ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہوں“۔بی جے پی ایم پی کیرت سومایا نے پیر کے روز الزام لگایا تھا کہ اگستا ویسٹ لینڈ اسکینڈل کے ثالثوں میں سے ایک دلال گیدو ہسکے سے راہل اور ان کے دوست کنشک سنگھ کارابطہ رہا ہے۔
ہسکے کا نام دولت مشترکہ کھیلوں کے گھپلے میں بھی آچکا ہے۔2009میں ہسکے کنش کے رشتہ داروں کی ایک کمپنی امار ۔ایم جی ایف کا ایک ڈائریکٹر تھا۔سومایا نے سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کنشک کے امار۔ایم جی ایف سے رابطوں کا سراغ لگائے۔ سومایا نے کہا کہ امار ایم جی ایف کامن ویلتھ گیمز گھپلے میں ملوث تھا اور وہاں بھی گیدو ہسکے کا نام تھا ۔
اور یہ محض اتفاق نہیںہو سکتا۔سومایا کے بیان پر کنشک سنگھ نے کہا ہے کہ پہلی بات تو یہ اگستا ویسٹ لینڈ کمپنی کے اہلکاروں کا امار ۔ایم جی ایف سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ۔دوسرے یہ کہ سومایا پہلی فرصت میں میرے ملوث ہونے کا ثبوت دیں تاکہ باقاعدہ تحقیقات شروع ہوسکے اور ملزم پر مقدمہ قائم کیا جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Agustawestland scam i am happy to be targeted rahul gandhi says in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply