اگستا ویسٹ لینڈ سودے کے دلال نے سونیا گاندھی کانام لیا

نئی دہلی:عام انتخابات سے قبل حکمراں جماعت بی جے پی کو کانگریس کے خلاف استعمال کرنے کے لیے اس وقت ایک زبردست اور کار آمد ہتھیار مل گیا جب اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے دلال کرسچیان میشیل نے کہا ہے کہ وہ سونیا گاندھی کے رابطے میں تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (آئی ڈی) نے یہ سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران مشیل نے مسز گاندھی کا نام لیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کس سلسلہ میں اس نے ان کا نام لیاہے۔ مشیل کو شنبہ کے روز دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت میں پیش کیا گیا ۔جہاں ای ڈی کی درخواست پر تو عدالت نے اس کے ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی۔

واضح ہو کہ مشیل دوبئی سے لائے جانے کے بعد سے ہی گرفتار ہے اور اسے ابھی تک ضمانت نہیں ملی ہے ۔ ای ڈی نے عدالت میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ مشیل نے اگستا ویسٹ لینڈ سے بات کرنے کے دوران کہا تھا کہ کہ اٹلی کی خاتون کا بیٹا ہندوستان کا آئندہ وزیر اعظم بنے گا۔

ای ڈی کے مطابق مشیل نے یہ بھی اگلا کہ کس طرح اس نے ایچ اے ایل کو اس سودے سے علیحدہ کر کے اس کے بجائے یہ سودا ٹاٹا کو دیا گیا۔ای ڈی نے عدالت سے مزید کہا کہ وہ مشیل سے یہ اگلوانا چاہ رہی ہے کہ مذاکرات میں’ آر ‘ کہہ کر جسے مخاطب کیا جارہا ہے وہ کون ہے۔اس نے کہا کہ ای ڈی مشیل سے سب کے سامنے یہ سننا چاہتی ہے کہ وہ’آر‘ کون ہے۔

واضح ہو کہ جولائی میں مشیل کے وکیل نے کہا تھا کہ اس کے وکیل پر تحقیقاتی ایجنسیاں دباو¿ ڈال رہی ہیں کہ اگر وہ فوجداری کارروائی سے استثنیٰ چاہتا ہے تو وہ سونیا گاندھی کو پھنسائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Agustawestland case christian michel named sonia gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.