اگستا ویسٹ لینڈ کیس:عدالت نے بچولیے کرسٹیان مشیل کو سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے میں بچولیے کرسٹیان مشیل کو پانچ روز کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا۔

ابتدا میں سی بی آئی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزم کو کم ا زکم14روز کے لیے اس کی تحویل میں دے دیا جائے۔ سی بی آئی کے وکیل ڈی پی سنگھ نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے کہا کہ کچھ اہم دستویزات کے حوالے سے تفصیل جاننے کے لیے سی بی آئی کو ملزم (مشیل) کی ضرورت ہے۔

مشیل کو منگل کی شب دوبئی سے ہندوستان کے حوالے کیا گیا تھا۔دریں اثنا انتخابی عمل سے گذر رہے راجستھان میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے مشیل کے حوالے سے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کیا عظیم اتحاد مبینہ بچولیے کو اس کیس میں بچانا چاہتی ہے؟

اگستا ویسٹ لینڈ سودا ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وزارت عظمیٰ کے دور میںصدر، وزیر اعظم،اور دیگر وزراءار اہم ترین شخصیات کے لیے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لیے کیاگیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Agustawestland case cbi gets 5 day custody of christian michel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment