اگستا ویسٹ لینڈسودا اسکینڈل میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی گرفتار

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اگستا ویسٹ لینڈ سودا گھوٹالہ معاملے میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں گرفتار کئے گئے دو دوسرے لوگوں میں تیاگی کے بھائی سنجیو تیاگی اور صنعتکار گوتم کھیتان شامل ہیں۔مئی میں سی بی آئی نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھپلے کے سلسلے میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی سے کئی دور کی پوچھ گچھ کی تھی۔ سی بی آئی نے مسٹر تیاگی سے دلالوں سے مبینہ تعلقات، ان کے اٹلی دوروں، ہیلی کاپٹر کے لئے شرائط میں تبدیلی اور ان کے چچا زاد بھائی سے تعلقات کے سلسلے میں کئی سوال پوچھے تھے۔پوچھ گچھ میں تیاگی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر بنانے والی کمپنی فنمیکنیکا کے سینئر حکام سے اس وقت ملاقات کی تھی جب سودے کی بات چیت جاری تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے15 فروری 2005 کو فنمیکنیکا کے سی او او جارجیا جاپا سے دہلی میں ملاقات کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Agustawestland case cbi arrests former air chief sp tyagi 2 others in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply