تائیوان کی یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے درمیان تعلیمی تعاون معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی : (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ اور تائیوان کی تائیوان کی نیشنل کاوسنگ نارمل یونیورسٹی نے تعلیمی تعاون کے فروغ کے لئے آج یہاں ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔اس معاہدے کے تحت، دونوں یونیورسٹیاں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور آرٹ کے شعبوں میں ایک دوسرے کو تعاون دیں گی۔
تائیوان کے وزیر ڈپٹی تعلیم ڈاکٹرہیٹر یاو کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفدآج جامعہ ملیہ اسلامیہ آیا اور جامعہ کے ساتھ اپنے ملک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اور تائیوان کی نیشنل کاوسنگ نارمل یونیورسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدہ کے تحت دونوں یونیورسٹیوں میں تعلیمی پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ سیمینار، طلباء کے تبادلے اور مشترکہ تحقیق جیسے کام میں شامل ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Agreement between taiwan university and jamia millia islamia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply