اٹل بہاری کو خراج عقیدت پیش کرنے آنے والے سوامی اگنی ویش پر بھاجپا ہیڈ کوارٹر کے باہر حملہ

نئی دہلی:سماجی کارکن سوامی اگنی ویش پر ببھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنوں نے مبینہ طور پر اس وقت حملہ کر دیا جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کے آخری دیدار کے لیے بی جے پی ہیڈ کوارٹر جارہے تھے۔

ان کے معتمد خاص کے مطابق بی جے پی کارکنوں نے سوامی جی کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور انہیں وہاں سے بھاگ جانے کو کہا۔افرا تفری کے درمیان دہلی پولس سو امی اگنی ویش کو بچا کر لے گئی۔

اگنی ویش کی جانب سے پولس میں رپورٹ درج کرادی گئی۔اس ضمن میں اگنی ویش کے ساتھ آنے واکے بندھوا مکتی مورچہ کے پروفیسر وٹھلل راو¿ آریہ نے نئی دہلی ڈسٹرکٹ کے مدھر ورما کو مکتوب لکھ کر بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں امر پیٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے ملزم بی جے پی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے و کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Agnivesh on way to pay homage to vajpayee attacked outside bjp hq in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply