قوم پرستی ہی دہشت گردی کا موثر علاج ہے: ایم جے اکبر

نئی دہلی: مرکزی وزیر خارجہ مملکت ایم جے اکبر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واحد جواب صرف قوم پرستی ہی ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ جارحانہ قوم پرستی مضر اور منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ایم جے نے مزید کہا کہ جو قوم پرستی سے رو گردانی کرتے ہیں وہ دہشت گردی کے عفریت سے لڑنے کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔
وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن میں قوم اور قوم پرستی کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے یہ بھیکہا کہ قوم پرستی اس وقت ڈگمگانے لگتی ہے جب وہ جارح قوم پرستی کا روپ دھارتی ہے۔واضح رہے کہ ان کے یہ خیالات اور تبصرا ایسے ماحول میں جب ملک میں قوم پرستی پر جارحانہ بحث چھڑی ہوئی ہے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ قوم پرستی میں نہیں، بلکہ جارحیت میں ہے ۔ایم جے نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی غیر کمیونسٹ حکومتیں کمیونسٹ حکومتوں کی بہ نسبت قوم پرستی کو زیادہ اہمیت اور فروغ دیتی ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aggressive nationalism can be damaging says union minister mj akbar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply