ہندوستان نے پاکستان کو’ٹیررستان “ لقب دینے کے بعد ”اسپیشل ٹیررسٹ زون“ اعزاز سے سرفراز کیا

نئی دہلی: ٹیررستان کا لقب دینے اور پھر اسے ”آئی وی لیگ آف ٹیررزم “سے تعبیر کرنے کے بعد ہندوستان نے اب پاکستان کے لیے اسپیشل ٹیررسٹ زون“ جملہ استعمال کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں جمعرات کے روز پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان نے دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے، مالی اعانت کرنے ،سہولتیں بہم پہنچانے اور محفوظ ٹھکانے بہم پہنچانے پر اسے ”اسپیشل ٹیررسٹ زون“ قرار دیا۔
اقوام متحدہ حقو انسانی کونسل میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ سکنڈ سکریٹری مینی دیوی کومم نے کہا کہ ہم کونسل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان سے کہے کہ وہ سرحد پار سے در اندازی بند کرے، اسپیشل ٹیررسٹ زون،دہشت گردوں کے مسکن اور پناہ گاہیں تہس نہس کرنے نیز دہشت گردوں کو مالی اعانت بند کرانے کے لیے کارآمد اقدامات کرے۔
کومم نے یہ بات اس سے قبل اسی فورم میں پاکستان کے اس الزام کے بعد کہی جس میں پاکستان نے جموں و کشمیر میں حقوق انسانی کی خلا ف ورزی کا الزام عائد کیا رتھا۔ کومم نے کہا کہ دہشت گردی حقوق انسانی کی سب سے بڑی خلا ف ورزی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: after terroristan india has a new phrase to describe pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply