تیلگو دیشم نے مودی حکومت سے ناطہ توڑا تو بی جے پی کے وزیروں نے بھی آندھرا کابینہ سے استعفیٰ دے دیا

امراوتی: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر ابو نائیڈو کے اس اعلان کے بعد کہ اگر انکی ریاست کو خصوصی درجہ کے تحت ریاست کو مرکزی امداد دینے سے مودی حکومت نے انکار کیا تو تیلگو دیشم کے دو ممبران پارلیمنٹ مرکزی کابینہ سے مستعفی ہوجائیں گے، آندھرا پردیش کابینہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو وزیروں ڈاکٹر کامینی سری نواس اور پیڈی کونڈالا منی کیالاراؤ نے استعفیٰ دے دیا۔
ان دونوں ریاستی وزیروں نے امراؤتی میں وزیر اعلیٰ کے دفتر جا کر اپنا استعفیٰ دیا۔سری منواس وزیر صحت اور منیکیالا راؤ موقوفہ جائیداد کے وزیر تھے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے جیسے ہی ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیاکہ مرکز آندھر پردیش کو خصوصی درجہ کے مساوی ’خصوصی پیکیج‘ دینے کی پابند ہے اور خصوصی پیکج خصوصی درجہ سے زیادہ بہتر ہے ،چند بابو نائیڈو نے مرکزی کابینہ سے اپنے دونوں وزیروں کے استعفے دینے کے فیصلے کا اعلان کر دیا۔

Title: after tdp walks out of centre 2 bjp ministers quit andhra pradesh cabinet | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply