پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کےقریب گاؤں کوخالی کرانے کی ہدایت

چنڈی گڑھ:(یواین آئی)کشمیر کے اڑی میں فوج کے ٹھکانے پر دہشت گرد حملے میں 18جوانوں کے شہید ہونے کے بعد پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد ہندوستانی فوج نے سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کےلئے کل رات کارروائی کی اور جنگ جیسے حالات پیداہونے کے پیش نظر پنجاب میں بین الاقوامی سرحد(آئی بی)کے چھ اضلاع کے دس کلومیٹر کے دائرے کے گاؤں کو خالی کرانے کی ہدایت دی گئی ہیں۔اسی دوران بورڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)نے واگھا سرحد پر مستقل ہونے والا بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام بھی رد کردیا ہے۔
فوج نے آج اعلان کیا کہ اس نے کل رات پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جو ہندوستان میں دراندازی کی کوشش میں تھے۔ اس دوران پنجاب کے وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل نے ہندوستان پاکستان سرحد پر بڑھتے تنازعہ کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ خصوصاً سرحدی اضلاع کے افسروں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے اور پوری ریاست میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج صبح مسٹر بادل سے فون پر بات کی اور ان سے بین الاقوامی سرحد کے دس کلومیٹر کے دائرے میں پڑنے والے گاؤں کو فوراً خالی کرانے کی درخواست کی۔ وزیراعلی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر صبح ہنگامی میٹنگ بلاکر چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ وہ متلعقہ چھ اضلاع فیروز پور،فازلکا،امرتسر،ترنتارن،گرداس پور اور پٹھان کوٹ کے کمشنروں اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹس کو اپنے اپنے علاقوں کو خالی کرانے کی کارروائی پر نگرانی رکھیں۔
مسٹر بادل نے ضلع کے ڈپٹی کمشنروں کو کیمپوں کےلئے مناسب مقامات کی پہچان کرنے کو بھی کہا ہے،جہاں لوگوں کو بغیر کسی دقت کے ٹھہرایا جاسکے۔انہوں نے متعلقہ اضلاع کے اسمبلی علاقوں سے اپنے وزرا اور اراکین اسمبلی سے بھی ذاتی طو رپر بات چیت کرکے انہیں ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کو کہا ہے تاکہ لوگوں کو صحیح سلامت محفوظ مقامات پر پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو ان تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں کو ان کی ضرورتیں پوری کرنےکےلئے فوراًایک ایک کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی نے صورت حال کا جائزہ لینے اور مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے موصول ہدایات کے پیش نظر اپنے کابینہ کی شام چھ بجے ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں چیف سکرٹیری سرویش کوشل،وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ایس کے سندھو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سریش اروڑا اور وزیر اعلی کے اسپیشل سیکرٹری گگن دیپ سنگھ براڑ نے حصہ لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After surgical strike rajnath singh asks punjab govt to evacuate villages near border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply