بہار میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر آر جے ڈی کارکنوں کے حملے کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مارچ

پٹنہ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے ہیڈکوارٹر پر کل راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارکنوں کی جانب سے ہونے والے حملے کے خلاف آج پٹنہ سمیت ریاست بھر میں احتجاجی مارچ نکالا اور حکمراں م?اگٹھ بندھن کے پتلے نذر آتش کئے۔ بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر پریم کمار کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے ویرچند پٹیل روڈ پر واقع پارٹی کے صدر دفتر سے احتجاجی مارچ نکالا اور ڈاک بنگلہ چوراہے پر وزیر اعلی نتیش کمار، آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چودھری کا پتلا جلایا۔
بی جے پی کے کارکن بہار میں جنگل راج نہیں چلے گا اور تیجسوی ، تیج پرتاپ مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ احتجاجی مارچ میں بی جے پی یوا مورچہ کے ریاستی صدر نتن نوین، ممبر اسمبلی ارون کمار اور سنجیو چورسیا کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کی خاتون کارکنان بھی شامل ہوئیں۔احتجاج کی وجہ سے ڈاک بنگلہ چوراہے پر جام لگ گیا جہاں سکیورٹی کے پیش نظر پہلے سے ہی بڑی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر حزب اختلاف کے لیڈر پریم کمار نے کہا کہ بی جے پی کے دفتر پر آر جے ڈی کے کارکنوں نے حملہ مسٹر لالو پرساد یادو کے اشارے پر کیا ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کی جانب سے ایف آئی آر درج ہوئے ایک دن ہو گیا لیکن ابھی تک پولس نے کسی پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور نہ کسی کو گرفتار کیا ہے۔
پولس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی کرسی بچانے کے لئے مسٹر لالو پرساد یادو کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ مسٹر پریم کمار نے کہا کہ اس معاملے پر پوری ریاست میں بی جے پی کے کارکنوں نے احتجاجی مارچ نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج شام ہی اسی معاملے پر پارٹی کا ایک وفد گورنر رام ناتھ کووند سے ملے گا اور میمورنڈم سونپے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After rjds goonism over 200 bjp leaders protest in patna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply