بہار میں شراب پر پابندی سے جرائم کے گراف میں کمی وقع

پٹنہ: ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق جب سے بہار میں شراب پر پابندی عائد کی گئی ہے پوری ریاست میں جرائم میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ شراب بندی کے حوالے سے قانون سازی کے بعد کے پہلے 20روز کی مدت کے مکمل اعداو شمار پر ایک رپورٹ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پیش کی گئی۔ جس میں بتایاگیا ہے کہ ریاست بھر میں جرائم میں27فیصد اور سڑک حادثات میں33فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔سرکاری اعدا و شمار کے مطابق گذشتہ سال پٹنہ ڈویژن میں یکم تا 30اپریل جرائم کی 3178وارداتیں ہوئی تھیں۔لیکن جب سے شراب پر پابندی لگائی گئی ہے اس سال اسی مدت میں 2528وارداتیں درج کی گئی ہیں۔مذہبی تقاریب کے دوران فسادات و تشدد میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After liquor ban crime graph slumps in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply