آٹھ بیٹیوں کے بعد بھی بیٹا ہونے خواہش پوری نہ ہو سکی بلکہ جڑواں بیٹیاں تولد ہوگئیں

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں ایک جوڑے کے گھر آٹھ بیٹیوں کے بعد جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ یہ جوڑا اب بھی بیٹے کی تمنا میں خاندان بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔ تصویر کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ پیشہ سے مزدور اس جوڑے کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ حالت یہ ہے کہ جوڑے کو اپنی چار بیٹیوں کے نام ہی یاد ہیں۔
شیو پور ی شہر میں منہیر علاقے میں رہنے والے اس مزدور گنیش کشواہا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 8 لڑکیوں کے بعد اس کی بیوی کلو بائی نے دو دن پہلے ضلع اسپتال میں جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا۔ اب اس کے گھر میں دس بیٹیاں ہوگئی ہیں۔ وہ انہیں بھگوان کی دین مانتا ہے۔ تاہم اس کے بعد بھی اسے بیٹے کی تمنا ہے اور اس کی بیوی بھی اس سے اتفاق کرتی ہے۔
اس نے بتایا کہ اسے خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کے بارے میں پتہ نہیں ہے۔ اس کی بڑی بیٹی ببیتا دسویں کے بعد پڑھائی چھوڑ چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ اسے اپنی کئی بیٹیوں کے نام بھی یاد نہیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After eight daughters desire of son not fulfilled twin girls born in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply