یہ20سال بعد میری جیت ہے:سبرامنیم سوامی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر قانون سبرامنیم سوامی نے آمدنی سے زیادہ جائیداد حاصل کرنے کے معاملے میں انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلا کو مجرم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے آج کہا کہ بیس سال بعد ان کی جیت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر سوامی نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ یہ بنچ کیس کا اچھی طرح مطالعہ کرنے کے بعدہی مفصل فیصلہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر جسٹس پناکی چندر گھوش کے اس ذکر کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ بدعنوانی معاشرے کے لئے ایک برائی ہے۔
مسٹر سوامی نے 1996 میں تمل ناڈو کی اس وقت کی وزیر اعلیٰ جے للتا کے خلاف ایک کیس دائر کیا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ محترمہ جے للتا نے 1991 سے 1996کے دوران وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز رہتے ہوئے 66 کروڑ 65 لاکھ قیمت کے اثاثہ جات جمع کیے۔ محترمہ جے للتا کو 1996 میں گرفتار بھی کیا گیا۔ مسٹر سوامی نے اس سلسلے میں اپنی پہلی شکایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ میرے لئے بڑا محرک ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر سوامی نے حیرت انگیز طور پر کچھ عرصہ تک ریاست میں حکومت سازی اور وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لیے ششی کلا کے دعوے کی حمایت کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر سوامی نے حیرت انگیز طور پر کچھ عرصہ تک ریاست میں حکومت سازی اور وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لیے ششی کلا کے دعوے کی حمایت کی تھی۔اور میڈیا کے نمائندوں کے ذریعہ یہ کہے جانے پر کہ ششی کلا کو اس بڑے عہدے کے لیے سیاسی قابلیت نہیں ہے تو سوامی نے جھلا کر کہا تھا کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی میں کیا صلاحیت تھی جب وہ پارٹی کے عہدوں پر فائز کیے گئے۔جب سونیا گاندھی کو کانگریس کا صدر بنایا گیا تو میڈیا نے یہی سوال اس وقت کیوں نہیںکیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After 20 years i won says subramanian swamy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply