مہاراشٹر میں 14سال بعد وقف اراضی کا سروے کرانے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ

ممبئی:آج مہاراشٹرکی کابینہ میٹنگ میں وقف املاک کا دوبارہ سروے کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔دوبارہ سروے کو منظوری دیتے ہوئے تین رکنی سروے کمیٹی جو سرورے کمشنر ایڈیشنل سروے کمشنر اور اسسٹنٹ سروے کمشنر پر مشتمل ہوگی۔وقف املا ک قانون1995کے تحت ہردس سال میں وقف املا ک کا سروے کیاجاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 26اکتوبرکو آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے وفد نے مہاراشٹرکے گورنر سی ودیا ساگر راو سے ملاقات کرکے مہاراشٹر میں مسلمانوں کے اوقاف کے دیرینہ مسائل سے متعلق میمورنڈم دیا تھا۔اوبی سی آرگنائزیشن کے روح رواں شبیر احمد انصار ی نے وقف کے مسائل پر گورنرکی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا تھا کہ آج مہاراشٹر میں وقف کی صورتحال نہایت ہی بدتر ہے کروڑوں کی جائداد سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ املاک کادوبارہ سروے کیاجانا چاہئے ، اسی طرح وقف بورڈ میں ملازمین کی قلت کی وجہ سے کافی دشوایوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں کے لیے گرانٹ دی جاتی ہے مگر افسوس مہاراشٹر وقف بورڈ کے لیے کوئی گرانڈ نہیں ہے۔
وقف کی جائداد کا موجودہ ریٹ کے حساب سے اگر کرایہ اصول کیاجائے تو وقف بورڈ کو کافی آمدنی ہوگی جس سے مسلمانوں کے بہت سارے مسائل کو حل کیاجاسکتا ہے۔ گورنر نے وفد کو تیقن دیا تھاکہ وہ بہت جلد ان مسائل پر غور خو ض کرکے اس کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 28اکتوبرکو گورنر دفترسے شبیر احمد انصاری کو جوابی مکتوب کے ذریعہ مطلع کردیاگیاکہ ”ان کے مطالبات کے سلسلہ میں رہنما خطوط ہم نے وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری کو دے دیئے ہیں جلد ہی اس کا فیصلہ ہوگا ہم ایسی امید کرتے ہیں۔“
آل انڈیامسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قائد شبیر احمد انصاری نے مہاراشٹر گورنر ودیا ساگر اور وزیر اعلی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید کہ وقف املاک کے دیگر مسائل کو بھی فوری طورپر حل کیاجائے گا ،جس میں سرفہرست ملازمین کی کمی ،گرانٹ اور سرکاری قبضہ میں جو وقف کی جائیداد ہیں ان کا موجودہ مارکیٹ ریٹ سے کرایہ وقف بورڈ کو دیاجانا چاہئے اسی طر ح ایسے بے شمار مقدمات جو مختلف عدالتوں اور چیریٹی کمشنر کے پاس چل رہے ہیں ان کا فیصلہ فوری طورپرکرنے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گورنر سے ملا قات کرتے وقت وفد میں شبیر احمد انصاری ،سرفراز آرزو ، نسیم مہت ،اسحاق کھڑکے ،مرزاعبدالقیوم ندوی ،شاہ رخ ملا نی،غفران انصاری شامل تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After 14 years maharashtra to conduct survey on wakf land in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply