ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کر کے ایک کاشتکار کے پیٹ سے 10کلو وزنی ٹیومر نکالا

نئی دہلی:” میں خود کو اب اتنا ہلکا پھلکا محسوس کررہا ہوں گویا مجھے بیک وقت چار بچے تولد ہوئے ہوں“۔ یہ جملہ راجستھان کے شہر بیکانیر کے اس کاشتکار کا ہے جس کے پیٹ سے دہلی کے سری گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے دس گھنٹے کی سرجری کے بعد 10کلو وزنی پھوڑا نکالا۔

ڈاکٹروں نے اتنا بڑا ٹیومر نکالتے ہی اس کا وزن کیا جو دس کلو وزنی اور دو فٹ لمبا تھا ۔اس کیس کے چیف سرجن ڈاکٹر اوشانت ڈھیرنے کہا کہ پھوڑا اتنا پھیل چکا تھا کہ پیٹ میں چیرا لگانا ممکن نہیں رہاتھا۔لیکن ماہرسرجنوں کی ٹیم نے کسی دوسرے عضو یا انہیں خون سپلائی کرنے والی کسی نس کو نقصان پہنچائے بغر پیٹ کو کامیابی کے ساتھ کاٹا اور یہ پھوڑا نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے خیال میں یہ جسم کے کسی حصہ سے نکالا گیا اب تک کا سب سے وزنی و لمبا چوڑا ٹیومر ہے۔یہ کاشتکار ہر وقت کود کو غبارے کی طرح پھولا محسوس کرتا تھا۔وہ کھا بھی نہیں سکتا تھا جس کے باعث صرف تین ماہ میں اس کاوزن دس کلو کم ہو گیا تھا۔وہ چت نہیں لیٹ سکتا تھا اور سانس لینے میں بھی اسے دقت ہوتی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: after 10 hr surgery docs remove 10 kg tumour from farmers stomach in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply