افغانستان جلد ہی حیدرآبادمیں قونصل خانہ کھولے گا

حیدرآباد: ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام کے حصہ کے طور پر افغانستان کا قونصل خانہ جلد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں قائم کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔
افغانستان کے سفیر برائے ہندوستان شیدا محمدابدالی نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہم حیدرآباد میں قونص خانہ کھولنے جارہے ہیں اس سے نہ صرف تجارت اور کاروبار پر توجہ دی جاسکے گی بلکہ یہ تمام سطحوں پر ہمارے تعلقات میں توسیع کے لئے آگے ایک قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں قونصلیٹ کے کھولنے سے تعلیم ‘کامرس میں ہمارے تعلقات کو توسیع دی جاسکتی ہے۔ عوام سے عوام تعلقات ‘ثقافتی تعاون اور صحت کے شعبہ میں تعاون کیا جاسکے گا۔
ابدالی نے فکی اور ایف ٹی اے ٹی سی سی سی آئی کی جانب سے منعقدہ تبادلہ حیال کی میٹنگ کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغان اور ہندوستانی حکومت نے دہلی میں سفارتخانہ ‘ ممبئی میں قونصلیٹ کے بعد حیدرآباد میں قونصلیٹ کے قیام پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan to soon open consulate in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply