افغان سفیر متعین ہندوستان شیدا ابدالی نے سکھوں پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی

نئی دہلی:افغانستان کے سفیر متعین ہندوستان ڈاکٹر شیدا ابدالی نے جلا ل آباد میں اس خود کش حملہ کی جس میں 17 افغان سکھوں سمیت19غیر مسلم ہلاک ہوئے شدید مذمت کی۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خود کش حملہ میں ہلاک ہونے والے معروف سیاستداں و پارلیمانی انتخابات میں محفوظ سیٹ سے ممکنہ امیدوار اوتار سنگھ خالصہ کو ایک سچا محب وطن قرار دیا اور سکھ قوم کو تلقین کی کہ وہ اپنا نمائندہ افغان پارلیمنٹ میں بھیج کراس امر کو یقینی بنائیںکہ دہشت گردوں کو شکست ہوگی۔

سفیر افغانستان نے دہلی میںسکھ برادری کے اراکین کو افغانستان کے قومی سلامتی مشیر کا پیغام حوالے کیا جس میں انہوں نے افغان سکھوں سے اظہار یکجہتی کیاہے۔ابدالی نے یہ بھی کہا کہ شک کی سوئی پاکستان کی جانب جاتی ہے کہ اس نے اس حملہ میں داعش کی مدد کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan envoy to india condemns jalalabad attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply