ہزار پانچ سو کے نوٹ بند کرنے پر اڈوانی کی مودی کومبارکباد

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے کالے دھن کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک جرات مند اور فیصلہ کن قدم کے طور پر 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرنے کے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج مبارکباد دی۔ مسٹر اڈوانی نے یہاں جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہاکہ وہ مسٹر نریندر مودی کو کالے دھن کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک جرات مند اور فیصلہ کن قدم اٹھانے کیلئے مبارکباد د یتے ہیںجس کے لئے بی جے پی ہمیشہ سے مصروف عمل اور پرعزم رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک جوابدہ اور شفاف جمہوری نظام قائم کرنے کے تقاضے کو ایک مؤثر سمت دی ہے جو بدعنوانی سے پاک اور عام آدمی کے تئیں حساس ہو۔ مسٹر اڈوانی نے کہاکہ میں نے تمام شہریوں سے ہندوستان کو عظیم ترین ملک بنانے کیلئے مسٹر مودی کی اس پہل کی حمایت کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم نے کل دیر شام یہاں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا اور اس کے بعد صدر سے ملاقات کرکے انہیں حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
رات آٹھ بجے انہوں نے دوردرشن پر قوم کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کرکے کرپشن، کالا دھن، جعلی نوٹوں، منشیات کی اسمگلنگ اور گمنام جائیداد کے لین دین بند کرنے کے لئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو آج آدھی رات سے غیر قانونی قرار دیا تھا۔حکومت نے ایماندار ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے کئی سہولتوںکا اعلان بھی کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Advani praises modi move urge citizens to support currency ban in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply