آدتیہ ناتھ یوگی اور کیشو موریہ لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی

نئی دہلی: (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے آج لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ دو نوں لیڈروں نے آج صبح لوک سبھا سکریٹریٹ کے سکریٹری ڈاکٹر ڈی بھلا کو اپنا استعفی نامہ سونپ دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن سے فون پر گفتگو کی، جو فی الحال اندور میں ہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ اور مسٹر موریہ اترپردیش قانون ساز کونسل کے ارکان منتخب ہوئے ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ نے 19 مارچ، 2017 کو اتر پردیش کے وزیر اعلی اور موریہ نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Adityanath yogi maurya resign from lok sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply