اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ اتوار کو گورکھپور کا دورہ کریں گے

گورکھپور: یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد دوسری بار یہاں کل دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور میں 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں اور قانون کا جائزہ بھی لیں گے۔ وہ دوپہر 3.15 بجے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد دین دیال اپادھیائے گورکھپور یونیورسٹی میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام پانچ بجے مقامی نیپال کلب میں گورکھپور جرنلسٹ پریس کلب کی نئی ایگزیکٹو کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد شام سات بجے گورکھناتھ بلڈ بینک کی سرپرستی میں منعقد سیمینار میں شرکت کریں گے اور رات کو آرام گورکھناتھ مندر میں کریں گے۔ مسٹر یوگی 30 اپریل کو 10.30 بجے ہیلی کاپٹر سے سلیم پور، دیوریا روانہ ہوں گے اور وہاں معذوروں کوسامان کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد شام چار بجے سے پانچ بجے تک گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آڈیٹوریم میں قانون اور ترقی کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی طیارے سے لکھنو¿ واپس جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Adityanath visits gorakhpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply