راہل گاندھی کو مندر میں بیٹھنے کا سلیقہ تک نہیں آتا:یوگی ادتیہ ناتھ

مظفر نگر: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے راہل گاندھی کے مندروں میں حاضری دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نائب صدر کو یہ تک نہیں معلوم کہ مندر میںکس طرح بیٹھا جاتا ہے۔
یوگی نے کہا کہ جب وہ کاشی وشوناتھ مندر گئے تو وہ اس طرح بیٹھے جیسے نماز پڑھ رہے ہوں۔پجاری جی کو ان سے کہنا پڑاکہ یہ مندر ہے مسجد نہیں۔ادتیہ ناتھ نے مندروں میں جانے کی کانگریس کی تازہ حکمت عملی کو دکھاوے اور دھوکے سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یو پی اے حکومت ہی تھی جس نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا کہ رام اور کرشن تصوراتی ہیں۔
ادتیہ ناتھ نے پوچھا کہ اگر وہ تصوراتی ہیں تو راہل گاندھی مندروں میں کیا کرنے جا رہے ہیں اور وہاں وہ کس سے مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا جب راہ گاندھی کسی مند ر میں جاتے ہیں تو مجھے جتنی خوشی ہوتی ہے اتنا ہی صدمہ بھی ہوتا ہے۔یوگی ادتیہ ناتھ نے راہل کیکانگریس پارٹی میں ترقی کا بھی مذاق اڑایا اور کہا کہ راہل کے صدر بن جانا ملک کو کانگریس سے پاک کرنے کی راہ پر ڈالنا ہے۔

Title: adityanath says rahul gandhi doesnt even know how to sit properly in a temple | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply