جموں و کشمیر کی ووٹنگ لسٹ میں کشمیری پنڈتوں کے نام شامل کیے جائیں: بی جے پی کاالیکشن کمیشن سے مطالبہ

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وفد نے ا نتخابی کمیشن سے آج ملاقات کرکے جموں کشمیر سے نقل مکانی کرنے والے پنڈتوں کے نام ریاست کی ووٹر لسٹ میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی اور دونوں انتخابی کمشنروں مسٹر اے کے جیوتی اور مسٹر اے پی راوت سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے بعد ڈاکٹر سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ وفد نے کمیشن کو بتایا کہ کشمیر سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان میں سے کئی ووٹر تو حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے شہری بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا چاہتے تھے لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکے۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کشمیری سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے بچے بھی اب بالغ ہو چکے ہیں۔،لہذا ان کے نام بھی ووٹر لسٹ میں شامل کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی کمشنروں نے وفد کی بات غور سے سنی اور مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Add the names of kashmiri pandits in jk voters list bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment