ہند پاک سرحد پرکارروائی جاری رہے گی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن

سرجیکل اسٹرائیک کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے پاکستان کو سخت انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ اسی قسم کا ایک اور سرجیکل اسڑائیک پاکستان کو دہشت گردوں کو بھیجنے سے باز رکھ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھلے ہی اس سرجیکل اسٹرائیک سے پاکستان نے سبق لیا ہو یا نہ لیا ہو سرحدپر ہندوستان کی کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یوں بھی ہندوستانی سلامتی دستے سرحد پر دراندازی کی کوششوںکو سرحد پار کرنے سے پہلے ہی ناکام بنا ر ہے ہیں۔

واضح ہو کہ وزیر دفاع کا یہ بیان شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر اترپردیش کے شہرمظفر نگر میں ایک جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے اس انکشاف کے ایک روز بعد آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی جانب اشارہ کیا تھا اور کہا تھاکہ حال ہی میں بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے اہلکار کے ساتھ پاک رینجرز نے جس بربریت کا مظاہرہ کیا اس کے بعد سرحد پر جو ہوا ہے ،ٹھیک ٹھاک اور اطمینان بخش ہوا ہے۔

لیکن انہوں نے تفصیل نہیں بتائی تھی بس اتنا کہا تھاکہ یقین رکھیں دو تین روز پہلے جو ہوا بہت بہتر ہوا اور انتظار کریں آئندہ بھی دیکھیے کیا ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Action will continue at india pakistan border nirmala sitharaman in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment