پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر دہشت گردی مخالف کارروائی ترجیحی ہے: ہندوستان

نئی دہلی: حکومت ہند نے کہا ہے کہ اس کے نزدیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو ترجیح دینا ضروری ہے۔خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے کہا کہ ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ دو طرفہ مذاکرات کا انحصار پٹھانکوٹ حملہ کی سازش رچنے والوں کے خلاف کارروائی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملہ کے بعد اگر کوئی یہ معلوم کرے کہ اب مذاکرات اور دہشت گردانہ حملہ پر کارروائی میں کسے ترجیح دی جائے گی تو میرے خیال میںجواب سے سبھی واقف ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اب تمام تر انحصار اس ہلاکت خیز حملہ کی پاکستانی تفتیش پر ہے۔
پاکستان نے ایک پانچ رکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا اس ماہ کے اواخر میں ہندوستان آنا متوقع ہے۔پاکستان پہلے ہی یہ کہہ چکا ہے کہ وہ تفتیش کے لیے مسعود اظہر تک ہندوستانی تحقیقاتی اداروں کی رسائی کی اجازت دے دے گا۔تاہم یہ بھی کہا پہلے وہ اس معاملہ کی جانچ کرے گا۔
پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیں پہلے خود تفتیش کرنا ہو گی۔اور دیکھیں گے کہ اگر مسعود اظہر نے کچھ غلط کیا ہے تو ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Action against terror priority over dialogue india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply