ہندوستان نے حافظ سعید کے خلاف کارروائی کو اسے کیفر کردار تک پہنچانے کی جانب پہلا قدم قرار دیا

نئی دہلی: ہندوستان نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید کو پاکستان کی طرف سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فہرست میں شامل کرنا مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لانے اور کیفر کردار تک پہنچانے کی سمت میں پہلا منصفانہ قدم ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی دہشت گرد اور ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پاکستان کے پڑوسی ممالک میں لشکر طیبہ / جماعت الدعوة اور ان سے وابسطہ دہشت گرد گروپوں کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کارروائی ایک مو¿ثر قدم ہے۔
پاکستان کی میڈیا اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کی حکومت نے انسداد دہشت گردی قانون کی چوتھی شیڈول میں سعید اور اس کے قریب ترین معاون قاضی کاشف کا نام شامل کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعید اور اس کے چار دیگر ساتھی گذشتہ 30 جنوری سے نظربند ہیں۔ پاکستان کی وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی محکمہ کو ان کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Action against hafiz saeed first step in bringing him to justice in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply