پاکستان 26/11کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے:ہند جاپان مشترکہ اعلامیہ

احمد آباد: ہندوستان میں پہلی بلٹ ٹرین پراجکٹ کا مشترکہ طور پر سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے جاپانی ہم منصب سے سربراہ مذاکرات کر کے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ۔
جس میں دونوں رہنماؤں نے القاعدہ، دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اور پاکستان نشیں جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ2008میں ممبئی اور پھر حالیہ پٹھانکوٹ دہشت گردانہ حملوں کے ملزموں کے خلاف کارروائی کرے۔
دہشت گردی قطعاً برداشت نہیں پر زور دیتے ہوئے میسرز مودی اینڈ آبے نے تما ممالک سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کی پناہگاہوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نیست و نابود کر دیں، ان کا نیٹ ورک تباہ کردیں اور ان کا مالی اعانت نہ پہنچنے دیں اور سرحد پار سے در اندازی بند کرائیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Act against 2611 accused pm modi and abea tell pak in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply