نئے چیف الیکشن کمشنر جوٹی نے عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی:اچل کمار جوٹی نے آج چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے یہ ذمہ داری بدھ کے روز سبکدوش ہونے والے چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کی جگہ سنبھالی ہے ۔ مسٹر جوٹی نے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کرنے کے بعد کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے اپنے عہد کو آگے بڑھائے گا اور اس مقصد کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔کہ کوئی بھی شخص ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات میں ای گورننس کو فروغ دے گا۔ مسٹر جوٹی 13 مئی 2015 سے الیکشن کمشنر کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ اس دوران بہار، آسام، مغربی بنگال اور کئی دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ مسٹر جوٹی انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 1975 بیچ کے گجرات کیڈر کے افسر ہیں۔ جنوری 2013 میں وہ گجرات کے چیف سکریٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات انہی کی نگرانی میں ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Achal kumar joti takes over as new chief election commissioner in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply