اچل کمار جوٹی بدھ کو نئے چیف الیکشن کمشنرکا عہدہ سنبھالیں گے

نئی دہلی :لیکشن کمشنر اچل کمارجوٹی کو آج نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔ وہ مسٹر نسیم زیدی کے جانشین ہوںگے جو کل سبکدوش ہو رہے ہیں۔
وزارت انصاف کی طرف سے جاری حکم کے مطابق مسٹرجوٹی جو گجرات کے سابق چیف سیکرٹری ہیں 6 جولائی کو اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گے اور آئندہ سال 17 جنوری تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
23 جنوری1953 کو پیدا ہوئے 1975 کے بیچ کے آئی اے ایس افسر 2013 میں گجرات کے چیف سکریٹری کے عہدے سے جب ریٹائر ہوئے تو وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Achal kumar joti is next chief election commissioner of india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply