سڑک حادثہ میں وہ دم توڑ گیا، لوگ تڑپتا دیکھ کر گذرتے رہے ایک راہگیراس کا فون چرا کر ہی چلتا بنا

نئی دہلی:یوں تو آئے روز سڑک حادثات ہوتے رہتے اور انہیں خاموشی سے دیکھتے ہوئے وہاں سے لوگوں کے گذرتے رہنے کے واقعات سننے میں آتے ہیں لیکن جمعرات کو علی الصباح ایک سڑک حادثہ کے وقت جس طرح انسانیت کا قتل ہوا وہ سر شرم سے جھکا دینے کے لیے کافی ہے۔
یہ انسانیت سوز واقعہ کہیں اور کا نہیں قومی دار السلطنت دہلی کے سبھاش نگر کا ہے۔ جہاں علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں صاف دیکھا گیا کہ سڑک سے گذر رہے ایک شخص کو ایک آٹو رکشہ ٹکر مارتے ہوئے نکل گیا۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ شخص وہیں گر گیا ۔اس کے بعد آٹو ڈرائیور باہر نکلا اور اس شخص کو تڑپتے دیکھا لیکن اسے اسپتال پہنچانے کے بجائے اپنی جان بچانے وہاں سے فرار ہو گیا۔
متیہبل نام کا یہ شخص تڑپتا رہا ۔اسی اثنا میں ایک اور شخص اس کے قریب گیا اور اسے اسپتلا پہنچانے کے بجائے اس کی جیب سے گرا موبائیل اٹھا کر چلتا بنا۔ جب تک پولس وین وہاں پہنچتی وہ شخص بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ چکا تھا۔
متیبل تقریباً ایک گھنٹے تک سڑک پر پڑا تڑپتا رہا لیکن لوگ آتے جاتے رہے اور اپنی سنگدلی کا ثبوت دیتے رہے۔اور ایک شخص قریب پہنچا لیکن اسے ٹٹول کر دیکھنے کے بعد اس کی جان بچانے کے لیے اسپتال لے جانے کے بجائے جاتے جاتے اس کا موبائیل ضرور چوری کر کے لے گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accident victim dies on delhi road passerby steals his phone in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply