مدھیہ پردیش میں مال بردار ٹیمپو ٹرین کی زد میں آگیا4افراد ہلاک

بھنڈ:مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں کل دیر شام سوندھا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک بغیر گارڈ والی کراسنگ پر ایک مال بردار گاڑی گوالیار۔ اٹاوہ پسنجرٹرین کی زد میں آگئی۔حادثے میں ڈرائیور سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوئی۔ حادثے میں لوڈ نگ گاڑی ٹرین کے انجن میں پھنس گئی اور تقریبا ایک کلومیٹر گھسٹنے کے بعد ٹرین میں بریک لگے۔
تحقیقات کے لئے موقع پر پہنچنے والے ریلوے کے سینئر بورڈ آف سکیورٹی کمشنر آشیش مشرا کا کہنا ہے کہ تیز میوزک کے باعث مال بردار گاڑی کے ڈرائیور نے ٹرین کا ہارن نہیں سنا۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور برجیش شیجوار (38)، جسونت جاٹو (40)، للا باتھم (35) اور سورج (18) کے طور پر ہوئی ہے۔ گاڑی میں سوار بھوری (16) کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
یہ تمام لوگ بھوری کی بہن کی چھ مئی کو ہونے والی شادی کے لئے سامان خریدنے گئے تھے، جہاں سے چندوپورہ لوٹتے وقت حادثہ ہو گیا۔ بغیر گارڈ والی اس ریلوے کراسنگ پر پہلے بھی تین بار بڑے حادثے ہو چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accident on gwalior bhind rail line 4 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply