گجرات میں ٹرک۔ڈمپر ٹکرمیں تین ہلاک

احمد آباد:گجرات میں سریندرنگر ضلع کے پانشینا علاقے میں پیر کو ایک ٹرک اور ڈمپر کے ٹکراجانے سے تین افراد کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی صبح احمدآباد۔راجکوٹ نیشنل ہائی وے۔8 پر کانپرا گاؤں کے نزدیک احمد آباد کی طرف جا رہے ٹرک اور ڈمپر میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں ٹرک پر سوار لبنڈی گاوں میں رہنے والے دنیش بھائی، ڈمپر ڈرائیور بلگامڈا گاؤں کے باشندہ اجیت سنگھ رانا اور ڈمپر سوار گڈی گاؤں میں رہنے والے کشوربھائی کی موقع پر موت ہو گئی۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Accident between truck and dumper kills 3 in gujrat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply