اچھے دن صرف اسی وقت آسکتے ہیں جب کانگریس بر سر اقتدار آئے گی: راہل گاندھی

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے عین پہلے وزیراعظم نریندر مودی پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے مسٹر مودی کے فیصلے سے ملک بھر میں لوگوں کو بے انتہا تکلیف پہنچی ہے اور دنیا بھر میں ان کے اس اقدام کا مضحکہ اڑایا گیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے یک روزہ ’ جن ویدنا سمیلن‘ میں اپنے افتتاحی ریمارک میں کہا کہ ”کسی وزیراعظم نے کبھی اس قدر نامناسب اور ناقص سوچ کا فیصلہ نہیں کیا“ ۔
انہون نے یہ بھی کہا کہ مسٹر مودی پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جن کے نوٹ بند کرنے کے فیصلہ کا دنیا بھر میںمضحکہ اڑایا جا رہا ہے۔ کانگریس نے 500 اور ہزار روپے کے نوٹوں کا چلن بند کرنے سے عام آدمی کو ہونے والی پریشانیوں اور تکالیف کو اجاگر کرنے کےلئے یہ سمیلن طلب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک فیصلہ تھا جس کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا کا بھی ” جس کا ہم بے حد احترام کرتے ہیں “ مذاق اڑایا گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے وزیراعظم اور آریس ایس پر یہ الزام بھی لگایا کہ ان کی وجہ سے تمام ادارے کھوکھلے ہوتے جارہے ہیں اور اس طرح ملک کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔
کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ مسٹر مودی ڈھائی سال قبل بلند بانگ دعوؤں اور وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے لیکن کوئی انقلاب برپا نہیں کرپائے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ” اب تو اچھے دن 2019 کے انتخابات میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ہی آئیں گے“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Acche din will come only when congress returns to power rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply