کرناٹک میں ایمنسٹی کے دفتر پر حملہ آور اے بی وی پی کارکنوں پر پولس لاٹھی چارج

بنگلور:بنگلور میں ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے دفتر میں آج زبردستی گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے طلبا یونٹ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے چار طلبہ پولس کی کارروائی میں زخمی ہو گئے جبکہ تمام 40 طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے بی وی پی کے کارکن غیر سرکاری تنظیم کے دفتر کو بند کرنے اور گزشتہ 13 اگست کو یونائٹیڈ تھیولوجیکل سوسائٹی میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران فوج کے خلاف مبینہ نعرے بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کے مطالبے پر مظاہرہ کر رہے تھے۔پولس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اے بی وی پی کے کارکن پولس کی سست کارروائی سے غیر مطمئن تھے ۔اس لیے انہوں نے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے آج ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولس نے ان طالب علموں پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔ ریاست کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پولس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جب تک تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی تب تک گرفتار لوگوں پر کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ متنازعہ پروگرام کے منتظمین سے مفصل معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں کسی نے بھی ہندوستانی فوج کے خلاف نعرے بازی نہیں کی ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی تحقیقات کی جائے گی اور اس کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abvp students protesting against amnesty lathicharged in bengaluru in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply