گوالیار کے ایک سمینار میں جے این یو پروفیسر کے خلاف اے بی وی پی کا ہنگامہ

گوالیار: اکھل بھارتیہ دیارتھی پریشد(اے بی وی پی) کے کارکنوں نے پیر کو گوالیار میں ہونے والے ایک سمینار میں گھس کر غل غپاڑہ کیا اور روکے جانے پر منتظمین کے ساتھ ہاتھا پائی کی ۔ انہوں نے یہ مظاہرہ اس سمینار میں دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی (جے این یو ) کے ایک پروفیسر کی شرکت کے خلاف کیا۔ مسٹر وویک کمار جوجے این یو میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اس جلسہ کے خاص مقرر تھے۔ مسٹر کمار کو بحفاظت جلسہ گاہ سے نکال لیا گیا۔ موصول ذرائع کے مطابق جیسے ہی پروگرام شروع ہوا بی جے پی کے طلبا ونگ اے بی وی پی کے کارکنان جلسہ گاہ میںگھس گئے اور جے این یو پروفیسر کی شرکت کے خلاف احتجاج کرنا شروع کر دیا۔اس کے بعد جب منتظمین اور جلسہ میں موجود لوگوں نے مداخلت کی تو اے بی وی پی کارکن ہاتھا پائی پر اتر آئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abvp members storm gwalior event hosting jnu professor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply